ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہرمنٹ میں ٹوئیٹس کا انبار لگ جاتا ہے اورٹوئیٹر صارفین کیلئے آف لائن ہونے کے بعد اپ ڈیٹس کا جائزہ لینا لگ بھگ ناممکن ہی ہوتا ہے لیکن ٹوئیٹر نے اس صارفین کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر ری کیپ متعارف کرادیا ہے۔
وئیٹر کے نئے فیچر ری کیپ کے زریعے صارفین آف لائن گھنٹوں کے دوران کی اپڈیٹس کا جائزہ لے سکیں گے، اس فیچر کے زریعے مخصوص تعداد میں ٹوئیٹس ہائی لائٹ ہوجائیں گی، جو صارفین اپنے آف لائن اوقات میں دیکھنے سے محروم رہ گئے ہوں گے۔
ٹوئیٹر انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کے زریعے صارفین تیزی سے ہونے والی اپڈیٹس کو دیکھ سکیں گے اور اس سے سائٹ کی رئیل ٹائم نیچر بھی متاثر نہیں ہوں گی۔