ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک): امریکی خلائی تحقیقی ادارے(ناسا) نے زمین کے برابر کا نیا سیارہ ’’کیپلر‘‘دریافت کرلیا
تحقیق کے مطابق نئے سیارے میں زندگی کے لیے موئثر حالات موجود ہیں۔ اس نئے سیارے کو کیپلر 186 ایف کانام دیاگیاہے۔کیپلر 186 ایف اپنے ستارے کے گرد ہر130دن میں ایک چکر لگاتا ہے۔ نئے سیارے کی دریافت بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل جتنے سیارے دریافت کیے گئے وہ سائز میں زمین سے تقریباً 40 فیصد بڑے تھے۔