جمعرات, 28 نومبر 2024


کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی عام علامات

 


ایمز ٹی وی(صحت) کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں؟

کینسر کا مرض مختلف علامات کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جسے اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں۔

مگر یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کے بارے میں جانیں اور نیچے درج غیر معمولی تبدیلیوں پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

جلد میں تبدیلی
جلد میں کوئی نیا نشان یا اس کی ساخت یا رنگ میں تبدیلی جلد کے کینسر کی   ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہو تو ڈاکٹر کے پاس جاکر جلد کو چیک کروائیں جو کینسر کے ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرسکے گا۔

ہر وقت کھانسی
اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پیٹ پھولنا
اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناﺅ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہئے، خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

پیشاب کے دوران مسائل
عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو کہ ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتا ہے۔

منہ میں چھالے یا درد
منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہوجائے تو پریشانی کی بات نہیں اور نہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگر جب یہ چھالے ٹھیک نہ ہو یا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفید یا سرخ نشانات بن جائے یا جبڑوں کے قریب سوجن یا بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جو مرد سیگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے۔

فضلے میں خون آنا
واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے، پیشاب میں خون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔

معدے میں درد یا متلی
اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تو یہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، مگر خون اور لبلے کے کینسر کی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

چیزیں نگلنے میں مشکل
نزلہ زکام، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔

اکثر بخار یا انفیکشن کا شکار رہنا
اگر آپ صحت مند ہیں مگر پھر بھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے، اس کینسر کی ابتداءمیں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
یقیناً ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مند ہوتا ہے جس کے لیے غذا یا ورزش کو ترجیح جاتی ہے، مگر جب ایسا بغیر کسی کوشش اور وجہ کے ہونے لگے خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تو یہ عام چیز نہیں ہوتا، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے، معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔

مسلسل تھکاوٹ
ہر ایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے تاہم اگر ایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جو پہلے کبھی نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لینا چاہئے کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت زیادہ خارش
اگر آپ کے جسم میں ہر وقت کارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں عام طور پر نہیں ہوتے جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment