ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کی جلد کی چمک دمک ختم ہوتی جارہی ہے اور اس پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگی ہے؟
اگر ہاں تو ایک طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
وٹامن بی 12 ڈی این اے، صحت مند اعصاب کو برقرار رکھنے اور خون کے خلیات کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
یہ خون کے خلیات کو تحفظ دے کر نہ صرف جسم میں خون کی کمی کو روکتا ہے بلکہ جسم میں آکسیجن کو کام کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
عام طور پر ایک بالغ شخص کو دن بھر میں 2.4 ملی گرام وٹامن بی 12 کی ضرورت ہوتی ہے جو اکثر پروٹین سے بھرپور خوراک سے حاصل ہوجاتی ہے تاہم اگر اس کی کمی ہوجائے تو جلد پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
اس حوالے سے گوشت، چکن، انڈے اور دودھ کی مصنوعات قابل ذکر ہیں، جبکہ سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال اس وٹامن کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا ہونے پر جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی ہوجاتی ہے اور خون کے خلیات آکسیجن کو لے جانے کا کام کرنے سے قاصر رہتے ہیں جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور جلد پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یرقان بھی وٹامن بی 12 کی نمایاں کمی کی علامت ہوتا ہے اور آگے بڑھ کر اس سے جگر کے کینسر یا ہیپاٹائٹس کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔