ایمز ٹی وی کراچی شہرقائد میں موسم نے تیور بدل لیے جہاں کا ماحول معتدل ہوتا تھا اب وہاں شدید گرمی اور شدید سردی نے لے لی ہے،موسم ویسا نہیں رہا جیسا کراچی والوں کا مزاج تھا۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی سورج نے آگ برسانے کا پروگرام بنا لیا ہے،صبح سے ہی اتنی گرمی ہے کہ لوگ خدا کی پناہ مانگ رہے ہیں،درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کراچی تو کراچی رہا پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی شدید گرمی پڑے گی،لاہور میں موسم خشک اور خوب گرمی پڑ رہی ہے دن کو دھوپ میں نکلنا محال ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کوآج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواوں کا سامنا رہے گا،
آج بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہرمزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔