ایمز ٹی وی(صحت) حیدرآباد میں 17 سے 20 اپریل تک پولیو کے خلاف مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں ضلع کے تمام 3 لاکھ 28 ہزار 542 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم میں 879 گشتی مقرر‘110 شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 24 ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 70 یوسی میڈیکل افسر اور 215 ایریا انچارچ مقرر کیے گئے ہیں تاکہ پولیو مہم کی مکمل نگرانی کی جاسکے اور سو فیصد نتائج حاصل کیے جائیں۔