ایمز ٹی وی(صحت) اگر آپ کے بال سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو دل کی بیماریاں لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، سائنسدانوں نے مردوں کو وارننگ جاری کر دی۔ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو عمر ڈھلنے کا احساس ہونے لگتا ہے، اُس پر سائنسدانوں نے یہ کہہ کر مردوں کو مزید پریشان کردیا ہے کہ ان کے سفید ہوتے بال دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی بھی کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف قاہرہ کی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جتنی سفید رنگت زیادہ تھی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ بھی زیادہ تھا۔