جمعرات, 28 نومبر 2024


ٹویوٹا کی نئی گاڑی ،خواب نہیں حقیقت

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا نے اپنی ایک اور کانسیپٹ گاڑی ایف ٹی فور ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ مستقبل کی ایس یو وی قرار دی گئی ہے۔ نیویارک آٹو شو کے موقع پر جاپانی کمپنی نے اپنی اس کانسیپٹ گاڑی کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ یہ گاڑی کم اور کسی طاقتور جیپ زیادہ لگتی ہے جس میں سب کچھ بالکل الگ اور منفرد ہے۔ اس میں سلیپنگ بیگ دیا گیا ہے، پانی کی بوتلیں ہینڈل بار میں رکھی جاسکتی ہیں، اس کا ڈیش بورڈ بوم باکس ہے، جبکہ اس کے ٹرنک ڈور میں ریفریجریٹر چھپا ہوا ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق موجودہ کے نوجوان باہر گھومنے کے شوقین ہوتے ہیں مگر انہیں ہر وقت چار دیواری میں قید رہنا پڑتا ہے، یہ گاڑی ایسے افراد کی مہم جو طبیعت کی تسلی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کے دروازوں میں دو باکس یا ڈبے ہیں جن میں سے ایک چیزیں گرم کرنے اور ایک ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں یو ایس بی پورٹس ہیں، بجلی کے پاور آﺅٹ لیٹ، کیمرے اور دیگر ہر قسم کی ٹیکنالوجی کو رکھا گیا ہے اور یہ کسی بھی طرح بیٹ مین کی گاڑی سے کم نہیں۔ ویسے تو آج کل کمپنیاں کانسیپٹ گاڑیوں میں خودکار ڈرائیونگ پر زیادہ زور دیتی ہیں تاہم کمپنی کے مطابق یہ گاڑی ہر طرح کے سفر کے لیے موزوں ہوگی کیونکہ اس میں موجود سہولیات آپ کو کسی بھی جگہ قیام کرنے میں مدد دیں گی کیونکہ گاڑی ہی سلیپنگ بیگ ہوگی۔ ویسے ٹویوٹا نے اس کی فروخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم یہ مستقبل قریب میں سڑکوں پر دوڑتی ہوئی نظر آسکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment