جمعہ, 19 اپریل 2024


سرخ سیارہ مریخ زمین سے قریب آگیا

کراچی: اگر آپ بھی کہکشاؤں،سیاروں اور ستاروں یعنی فللیات کا شوق رکھتے ہیں تو یہ پورا ہفتہ آپ مریخ پر بہ آسانی نظر رکھ سکیں گے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ سیارہ مریخ اس وقت زمین سے قریب آگیا ہے اور پورے ہفتے یہ زمین سے قریب ہی رہے گا۔ ان سات دنوں میں مریخ کا زمین سے فاصلہ تقریباً 6 کروڑ 21 لاکھ کلومیٹر (62.1 ملین کلومیٹر) رہے گا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات یہ ہے کہ مریخ اور زمین کے درمیان کا اوسط فاصلہ 6 کروڑ 33 لاکھ کلومیٹر ہے جبکہ ان دونوں سیاروں میں کم سے کم فاصلہ 5 کروڑ 46 لاکھ کلومیٹر تک ہوسکتا ہے۔ مریخ اور زمین میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ بہت 40 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

How to watch Mars rule the night sky in October - CNET

واضح رہے کہ زمین اور مریخ میں قربت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ مریخ اس وقت زمین سے کم ترین فاصلے پر ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریخ اور زمین کے درمیان اوسط سے خاصا کم فاصلہ ایک دو دن یا چند گھنٹے نہیں بلکہ پورے ایک ہفتے تک برقرار رہے گا جو ایک بہت ہی نایاب موقع ہے اور کبھی کبھار ہی آتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا ہی ایک اور موقع آج سے پندرہ سال بعد یعنی 2035 میں دوسری بار آئے گا۔
آسمان میں مریخ کی پوزیشن اور زمین کے فاصلے سے لمحہ بہ لمحہ واقف رہنے کےلیے ’’دی لائیو اسکائی‘‘ کی ویب سائٹ پر ’’مارس ٹریکر‘‘ آپ ہی کےلیے ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment