مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی اب تک کی سب سے بڑی مشکل آسان کردی، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ پر ہمیں تصویریں، وڈیوز، جی آئی ایف،سمیت دیگر مواد موصول ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں فون کی اسٹوریج اسپیس بھر جاتی ہیں۔
صارفین کے مسئلے کودیکھتے ہوئےواٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو فائلز کو دریافت اورر ڈیلیٹ کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔
دنیا بھر میں رواں ہفتےاس نئے ٹول کو صارفین کےلئےمتعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
یہ نیا ٹول مواد کا تھمب نیل صارفین کے سامنے پیش کرے گا جبکہ گروپ کے ڈیٹا کو مختلف کیٹیگریز جیسے فارورڈڈ مینی ٹائمز اور لارجر دین 5 ایم بی کی شکل میں پیش کرے گا۔
واٹس ایپ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مواد کو ریویو، ڈیلیٹ اور اسپیس خالی کرنے کا عمل آسان بنادیا ہے۔
اس سے صارفین کے لیے اس مواد کو شناخت کرنا آسان ہوجائے گا جو ان کی نظر میں غیرضروری یا اب اس کی ضرورت نہیں رہی اور ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔
یہ نیا فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں جاکر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینج اسٹوریج میں جائیں۔