بدھ, 29 جنوری 2025


چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن جاری

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن جاری کر دیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے اس سرچ انجن کی تیاری کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا اور اب اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اس سرچ انجن کو صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔فی الحال یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ رئیل ٹائم تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ سرچ انجن آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوگا۔کمپنی کی جانب سے اس سرچ انجن کو الگ سے متعارف کرانے کی بجائے چیٹ جی پی ٹی کے موجودہ یوزر انٹرفیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی میں ویب سرچ کا اضافہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مائیکرو سافٹ کو پائلٹ اور گوگل جیمنائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا جن کو رئیل ٹائم انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی سرچ انجن آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپس میں دستیاب ہوگا اور اس کے سرچ فیچرز مختلف سرچ ٹیکنالوجیز بشمول مائیکرو سافٹ بنگ پر مشتمل ہوں گے۔یہ سرچ انجن جی پی ٹی 4o اے آئی ماڈل پر مبنی ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment