ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بھولنے کی عادت فائدہ مند بھی ہوتی ہے، طبی ماہرین

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) بھولنے کے مرض میں مبتلا افراد اس عادت کو ایک عذاب سے تعبیر کرتے ہیں لیکن سائنسدانوں کے مطابق غائب دماغی ایک نعمت بھی ہوسکتی ہے۔

گلاسگو یونیورسٹی کے سائنسدان کے مطابق اگر آپ ایک کام کو بھول کر دوسرے کی جانب رجوع کرتے ہیں تو یہ آپ میں نئے کام کو سیکھنے کے صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ بھول جانا نئے کام سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھول جانے کی عادت آج کی تیزرفتار دنیا میں نئے مہارت اور علم سیکھنے میں بہت مددگارثابت ہوسکتی ہے اور اسے ایک نارمل عمل سمجھنا چاہیے۔ اس کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ایک تجربہ بھی کیا جس میں مرد و خواتین کو پہلے چند الفاظ یاد کرنے کو دیئے گئے اور بعد میں انگلیاں اس انداز میں تھپتھپانے کو کہا جس طرح ہم کی بورڈ یا اے ٹی ایم مشینوں پر ٹائپ کرتے ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ الفاظ اور انگلیاں تھپتھپانے کے درمیان اگر کوئی تعلق تھا تو ان مرد وخواتین نے دوسرے کام کو فوری طور پر یاد رکھا لیکن پہلے یاد کیے ہوئے الفاظ بھول گئے لیکن یہ اثر صرف اس وقت دیکھا گیا جب ایک کے بعد ایک کام سیکھا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جب ہم نیا کام سیکھتے ہیں پرانی یادداشت دھندلا جاتی ہے جو ایک فطری عمل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment