ایمز ٹی وی (سائنس)امریکا نے دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے سمندری ڈرون تیار کرلئے ،، تفصیلات کےمطابق پینٹاگان آج کل پانی کے ڈرون کی تیاری میں مصروف ہے ۔۔ریسرچ ایجنسی ڈی اے آر پی اے کے مطابق سٹیلتھ آبدوزوں سے پریشان امریکا سمندر کے اندر چھپی دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے جلد خودمختارسمندری ڈرون لانچ کررہا ہے، یہ سمندری ڈرون کئی ہزار کلومیٹر تک سمندر میں دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے سفر کر سکتے ہیں۔ ۔ان ڈرونز کے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اور ڈرونز کا یک بیڑا دوہزار اٹھارہ میں امریکی نیوی میں شامل کر لیا جائے گا ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر چلنے والی خاموش آبدوزیں شپنگ انڈسٹری کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہیں
دشمن کی آبدوزوں کو ڈھوندنے کے لے سمندری ڈرون تیار
- 06/04/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1624 K2_VIEWS
Leave a comment