اتوار, 24 نومبر 2024


اسمارٹ فون سے کنٹرول کئے جانے والا اے سی بھی تیار

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ اے سی تیار کیا ہے جس کا سائز اور وزن انتہائی کم ہے جب کہ اسے باآسانی کسی بھی کھڑکی میں لگایا جا سکتا ہے اور اس کا درجہ حرارت اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اس دور میں جب سب ہی کچھ اسمارٹ ہوتا جا رہا ہے جہاں اسمارٹ فونز تو عام تھے ہی لیکن اب اسمارٹ کافی میکرز آ گئے، اسمارٹ فریج آ گئے، اسمارٹ ٹی وی آ گئے مگرایئر کنڈیشنر کو اسمارٹ کرنے کا کام ذرا سست رفتاری کا شکار تھا۔ امریکی کمپنی نے اس کا بیٹرا ضرور ا±ٹھایا تھا لیکن ان کا بنایا ہوا اسمارٹ اے سی زیادہ توجہ حاصل نہ کر پایا۔

جدید نوریا اے سی عام ونڈو اے سی سے کہیں درجے خوبصورت اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ عام اے سی کی طرح بھاری بھرکم بھی نہیں۔ سب سے بڑھ کر اس کی انسٹالیشن ایک منٹ کی متقاضی ہے جو گھر کا کوئی بھی فرد خود کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے کمرے کی دیوار کا زیادہ حصہ بھی نہیں گھیرتا۔

نوریا اے سی ٹھنڈک کو کمرے کے کونے کونے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اسمارٹ اے سی ہی کیا جو اسمارٹ فون سے کنٹرول نہ ہو۔ اس لیے نوریا کو اس کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے خود کار طریقے سے آن کرنے کے لیے وقت شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ٹیمپریچر کو کنٹرول کرنے کے لیے اس پر ناب بھی موجود ہے۔ اس اے سی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب گرمیوں کے دن ختم ہو جائیں اور اے سی کی ضرورت نہ رہے تو آپ اسے باآسانی نکال کر الماری میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment