اتوار, 24 نومبر 2024


یوٹیوب کے مقابلے کی ویب سائٹ آگئی

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی )وڈیو اسٹریمنگ کے حوالے سے کئی ویب سائٹس موجود ہیں لیکن گوگل کی ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینا کافی مشکل کام ہے لیکن اب معروف ای کامرس کمپنی جو ویڈیوز ویب سائٹ لانے جا رہی ہے اس کے منفرد فیچرز کی اطلاع نے یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس نئی ویب سائٹ پر صارفین اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اس سے کمائی بھی کر سکیں گے۔ صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کی ویڈیوز جو چاہے مفت ڈاو¿ن لوڈ کر لے یا کرائے پر لے سکے۔ اس کے علاوہ ویڈیوز کی فروخت بھی ممکن ہو گی۔ ویب سائٹ کی شرط صرف یہ ہو گی کہ ویڈیوز اعلیٰ معیار یعنی ایچ ڈی کوالٹی کی ہوں۔

صارفین اپنی ویڈیوز کے حوالے سے دیگر معلومات بھی جان سکیں گے مثلاً کتنے دورانیے تک ان کی ویڈیوز دیکھی گئیں، کس وڈیو سے کتنی کمائی ہوئی، کمائی کی مکمل تفصیلات اور سبسکرائبرز کی تعداد۔ اس کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل میڈیا کمپنیز سے بھی بات طے کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس ویب سائٹ پر موجود وڈیوز اپنے صارفین کو دکھا سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment