ھفتہ, 23 نومبر 2024


یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےکمپیس سےیوٹیوب کے سابق سی ای اوکےبیٹےکی لاش برآمد

کیلی فورنیا: یوٹیوب کے سابق سی ای او سوسن ووجکی کا بیٹا 19 سال بیٹا برکلے کے کلارک کیر کیمپس میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ریاضی میں دوسرے سمسٹر کے طالب علم مارکو ٹراپر کی لاش ملی ہے لیکن اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کو کیمپس سے طالب علم کے خودکشی کرنے یا قتل کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور موت کی وجہ کے تعین کے لیے فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب معروف کتاب “کامیاب لوگوں کی کیسے نشونما کی جائے” کی مصنفہ ایستھر سوسن ووجکی جو طالب علم کی دادی بھی ہیں، نے بتایا کہ ممکنہ طور پر پوتے کی موت منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔ وہ ایک چیز کھاتا تھا، وہ کیا تھی، ہم نہیں جاتے لیکن اس میں نشہ ضرور تھا۔

مارکو ٹراپر کی دادی ایستھر نے مزید بتایا کہ ان کا پوتا ایک محبت کرنے والا اور ریاضی کا ذہین طالب علم تھا۔ ایک ایسا بیٹا اور پوتا جس کی سب خواہش کرتے ہیں۔

طالب علم کی دادی اور مصنفہ ایستھر ووجکی نے کہا کہ اب جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہ کہ کسی اور خاندان کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ کوئی اور مارکو ٹراپر کس اذیت نہ گزرے۔ ہمیں اپنے بچوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment