ایمز ٹی وی(صحت)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں کینسر کے علاج کے پروگرام "کینسر مون شاٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے اسی تیزی اور تندہی کے ساتھ کا کام کیا جانا چاہیے جس طرح ایبولا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے خود کو ایک ایسے صدر کے طور پر دیکھا تھا جس نے خود کینسر کا علاج کروایا اور یہ یقین کیا کہ یہ ممکن ہے۔ انھوں نے سائنسدانوں سے کہا ان کی کامیابی واقعتاً دنیا کو بدل کر رکھ دے گی لیکن انھوں نے کلینیکل جانچ میں حائل رکاوٹوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
انھوں نے کہا وہ ایبولا سے پریشان تھے جس کے بعد وہ لاکھوں کروڑوں ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے اور تمام امریکی فوج کو وہاں جھونکنے کو تیار ہو گئے کیونکہ صحت کا عالمی ادارہ اس سے نمٹنے میں ناکام تھا۔