جمعہ, 29 نومبر 2024


بلڈ پریشر کو کم کرنے کا کامیاب تجربہ

ایمز ٹی وی(صحت)ماہرین نے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا ایک اور طریقہ دریافت کیا ہے جس میں کہنی سے نیچے کے بازو کو الٹراساؤنڈ کے ذریعے سرگرم کرکے صرف چند منٹوں میں بلڈ پریشر نارمل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔

اسے حال ہی میں 250 سے زائد افراد پر آزمایا گیا تو تھوڑی ہی دیر ان کا بڑھتا ہوا بلڈ پریشر نارمل ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نچلے بازو کی رگوں پر الٹراساؤنڈ سگنل دل تک جاتے ہیں اور اس طرح خون کو درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جاپان میں ٹوہوکو یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بایومیڈیکل انجینیئرنگ کے ماہرین نے ایک خاص الٹرا ساؤنڈ آلہ تیار کیا جو نچلے بازو سے لگ کر الٹرا ساؤنڈ لہریں بھیجتا ہے اور صرف ایک سیشن میں ہی سسٹالک یعنی اوپر کا بلڈ پریشر 10 سے 23 پوائنٹس تک کم ہوگیا اور یہ طریقہ بعض مریضوں میں اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ انہیں ایک 2 روز تک بلڈ پریشر کم کرنے کی دوا نہیں لینی پڑی ۔

بلڈ پریشر کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور 140/90mmHg بلڈ پریشر والے مریض اے سی ای انہبیٹرز اور کیلشیئم چینل بلاکرز کی دوائیں لیتے ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ ایسے نصف مریضوں میں دوائیں بھی کام نہیں کرتیں۔ اسی لیے الٹراساؤنڈ کےذریعے بلڈ پریشر میں کمی ایک نئے طریقے کو کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔ اس سے قبل الٹراساؤنڈ سے کمر کے درد میں کمی اور فریکچر کے بعد ہڈی درست کرنے کا کامیاب لیا جاتا رہا ہے۔ اس کےلیے ڈاکٹروں نے ایک الٹراساؤنڈ دستی آلہ تیار کیا اور اسے نچلے بازو پر 20 منٹ تک رکھا گیا اور اس میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment