اتوار, 24 نومبر 2024


امریکا کا داعش کے خلاف مزید کاروائیوں کا اعلان

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکا نے داعش کے خلاف لیبیا میں مزید کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے، امریکا نے لیبیا میں یکم اگست سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

امریکا کی افریقی کمان کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شہر سیرت میں داعش کے آٹھ نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے، سیرت لیبیا کا ایک اہم ساحلی شہر ہے، جو داعش کی کارروائیواں کا گڑھ خیال کیا جاتا ہے۔

امریکا نے امید ظاہرکی ہے کہ لیبیا میں بڑھتی ہوئی امریکی فضائی کارروائیاں داعش کے صفایا کرنے کا آغاز ثابت ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے لیبیا میں یکم اگست سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور اب تک اٹھائیس فضائی کارروائی کی جاچکی ہے، فضائی کارروائی کیلئے لیبیائی حکومت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔

امریکی خفیہ ادارے کے مطابق اس ملک میں داعش کے تقریبا چھ ہزار جنگجو موجود ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے فروری کے مہینے میں طرابلس کے مضافات میں سبراتھا کے دیہی مقام پر داعش کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اور ایسی ہی ایک کارروائی گزشتہ برس نومبر میں بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکا اپنے اتحادی مغربی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر پہلے ہی شام اور دیگر عرب ممالک میں فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں اب تک متعدد شدت پسندوں سمیت ہزاروں عام شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment