اتوار, 24 نومبر 2024


20سالوں کے دوران زلزلےکے شدید جھٹکے

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔
 
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 تھی جو 20 سالوں کے دوران شدید ترین زلزلہ تھا جب کہ زلزلے کا تسلسل ہفتے کے روز بھی برقرار رہا اور کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز رج کریسٹ شہر کے قریب اور لاس اینجلس کے شمال مشرق سے 240 کلو میٹر پر تھا۔
 
زلزلہ پیما مرکز کے حکام نے مزید زلزے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ زلزلے کا تسلسل ہے جو جاری رہے گا۔
 
حکام کا کہنا تھا کہ عموماً ہر زلزلہ دیگر زلزلوں کو پیدا کرتا ہے اس لیے آئندہ ہفتوں میں اسی طرح کے یا اس بڑے زلزلے کا 10 فیصد تک خدشہ تھا۔
 
حکام نے مزید کہا کہ دیگر فالٹ لائنز کے زلزلے سے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں تھا۔
 
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لاس ویگا کے پڑوس میں ناواڈا اور میکسیکو کے بارڈر پر بھی زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔
 
کیلی فورنیا کے گورنر نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور وفاق کی طرف سے امداد کی درخواست کی ہے۔
 
شدید زلزلے سے کیلی فورنیا میں آگ بھی بھڑک اٹھی ہے جب کہ ریاست بھر میں ایمرجنسی سروسز بھی جاری ہیں۔
 
رج کریسٹ کے میئر کا کہنا تھا کہ شہر میں آگ، کیس لیکج کے واقعات رونما ہوئے ہیں جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔
 
پولیس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جب کہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے سے گزشتہ روز سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی اور گیس لیکج کے معاملات پر قابو پایا جارہا ہے۔
 
حکام کا کہنا ہےکہ کیلی فورنیا میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک جانی و مالی نقصان سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment