بدھ, 30 اکتوبر 2024


ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

 پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے۔

میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment