بدھ, 30 اکتوبر 2024


بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گی

واشنگٹن : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گیا، امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی کانگریس اراکین کے صدر بائیڈن کو خط سے متعلق سوال کیا گیا‌۔

جس پر میتھیو ملر نے کانگریس اراکین کا خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط ہمیں موصول ہوا ہے تاہم اراکین کانگریس کو مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتا ہے۔

صحافی نے امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کےنمائندے سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کو رہا کر دیاگیا؟

جس پر ترجمان نے کہا کہ میں پاکستان میں بنیادی آزادیوں کواستعمال کرنےکے بنیادی حق پربات ہوئی۔

صحافی نے سوال کیا کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟ تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment