بدھ, 27 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر عبدالخالق شیخ نے صوبہ سندھ میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ کراچی سمیت سندھ میں ہیپاٹائٹس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد31 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ان میں ہیپاٹائٹس بی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 جبکہ سی وائرس کے مریضوں کی تعداد20 لاکھ سے زائد ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے 4 اضلاع ضلع گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ اور دادو کو ہائی رسک اضلاع قراردیاگیا ہے ان چاروں اضلاع میں ہیپاٹائٹس وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ مریض موجود ہیں جو ایک خطرناک شرح ہے،انیوں نے ہیپاٹائٹس سےبچاؤ کی آٓاحتیاتی تدابیر بتاتےہوئےکہاشہری عام بیماری کی حالت میں غیرضروری انجکشن لگوانے سے گریز کریں انجکشن بحالت مجبوری لگوایا جائے انھوں نے مزیدکہاکہ غیر ضروری انجکشن لگوانے سے ہیپاٹائٹس وائرس کے شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں دنیا بھرمیں انجکشن لگوانے کا رجحان ختم ہورہا ہے بحالت مجبوری انجکشن لگائے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ وائرس متاثرہ مریض کے ٹوتھ برش استعمال کرنے اور متاثرہ مریض کے نیل کٹر استعمال کرنے سے بھی لاحق ہوجاتا ہے، گھر کے کسی بھی فردکویہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں اس کا ٹوتھ برش، نیل کٹر، قینچی علیحدہ کردی جائے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وائرس کی تباہ کاری سامنے آرہی ہے والدین بچے کو پیدائش کے بعد ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں، مرد حجام کے پاس شیوکرانے سے گریز کریں حجام کے استرے اور سامان اسٹرلائز نہیں ہوتے اور استعمال کیے جانے والے استرے بھی آلودہ ہوتے ہیں جوکسی بھی خون کی خطرناک بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان میں ایران کے سفیرعلی رضاحقیقیان نے کہاہے کہ جوہری معاہدے کے بعدایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان سمیت تمام دوست ممالک سے ایران کی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اکیلئے راہ ہموارکردی ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر تیزی سے کا م جاری ہے۔معاہدے کے بعد پہلے مرحلے میں پاکستان کیساتھ تجارت5ارب ڈالرتک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہاکہ جوہری معاہدے سے پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ایرانی سفیرکاکہنا تھاکہ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک مکمل کرلی ہے، انکا کہنا تھاکہ اس وقت بھی بلوچستان کے سرحدی علاقوں کیلئے76 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہاہے،جلدہی اس حجم کو 100 میگاواٹ تک کردیا جائیگا۔ سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیارہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان معاہدے ہوچکے ہیں جن کی بنیاد پرگوادر،چاہ بہار اور پھر شہید اجائی اور کراچی کی بندرگاہوں کو جڑواں قرار دیا جا چکا ہے، چاہ بہارکوگوادرکے مقابلے میں تعمیرکرنے کی بات درست نہیں۔

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی کے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر 49 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواررانا اختر 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے احسان وردک صرف 28 ہزار380 ووٹ حاصل کرسکے۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔واضح رہےواضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رانا شمشاد کے قتل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جنہیں رواں برس مئی میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے ایم بی کے داخلہ ٹیسٹ میں 320 امیدواروں نے شرکت کی ۔امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست کو جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کی جائیگی ۔

ایم بی اے بینکنگ کا داخلہ ٹیسٹ 2 جولائی کو صبح دس بجے شعبہ سیاسیات میں منعقد کیا گیا۔ایم بی اے بینکینگ 50 نشتوں کیلئے 400 فارم جاری کئے گئے جبکہ 320 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، خالد شعیب الحسن ، ڈاکٹر دانش حسن حیدر نگرانی کرتے رہے ۔ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق رجحان ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج آج بروز پیر 27 جولائی 2015 کو جاری کئے جائیںگے جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست 2015 کو جاری کی جائے گی

 

  • ایمزٹی وی(کراچی)بلدیہ عظمٰی کراچی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی ہے ۔ جس کے تحت کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ تمام عملے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہیلتھ الرٹ میں خواتین اور بچو ں کو بلاضرورت گھر سے باہر نا نکلنے،سٹرکوں پر موجود پول اور تار کو کسی صورت ہاتھ نہ لگانے ، بل بورڈز کے نیچے نہ کھڑے ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ماہرین طب کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا ،پیٹ کے امراض اور ڈینگی کے کیسسز میں اضا فے کا خد شہ بڑھ جاتا ہے اس لئے عوام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ گلے سڑ ے پھلوں سے اجتناب کریں،پانی ابال کر پیئں ،ہاتھ دھوکر کھانا کھائیں ۔ہیلتھ ایڈوائزی میں موٹرسائیکل سواروں کو موٹرسائیکل احتیاط سے چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

     
     
  •  

 

  • ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی جانب سے 25 جولائی 2015 کو بوقت 10 بجے صبح امتحان سیکنڈری اسکول سالانہ 2015 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا- اس موقع پر گورنمنٹ جامع گرلز ہائی اسکول سرگودھا کے ہال میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے-

     
     
  •  

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اڑتالیس پیسے تک کمی کا امکان ، کے-الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل اور مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا کے مطابق مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ جبکہ اپریل کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے-الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28 جولائی کو اسلام آبادمیں ہوگی۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج عید ملن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج بعد نمازِ جمعہ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں بورڈ کے افسران ،اساتذہ اور انتظامی افسران شریک ہونگے

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات منگل 28 جولائی سے ہونگے ۔خیر پور ناظم امتحانات شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کے مطابق یونیورسٹی کے ملحقہ ایجوکیشن کالجوں، سینیٹرز میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2013منگل 28 جولائی سے شروع ہونگے ۔

امتحانات کا ٹائم ٹیبل کالجوں ، سینیٹر میں بھیجا جاچکا ہے ۔اس سلسلے میں ہدایت دی جاتی ہے وہ ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں