ایمزٹی وی(کوئٹہ) دھماکے کی گونج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنی گئی اور ٹوئٹر پر پاکستان میں “کوئٹہ” کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا جب کہ دنیا بھر میں کئی گھنٹے تک یہ ہیش ٹیگ تیسرے نمبر پر رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے بعد صارفین متاثرہ افراد سے اظہار ہمدری اور کوئٹہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ صارفین ہیش ٹیگ “کوئٹہ” میں سانحہ کی تصاویر کے ساتھ مختلف پیغامات اور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
ماہم لکھتی ہیں کہ دہشت گرد مساجد، چرچوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کر کے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک کوئی چیز مقدس نہیں یہاں تک کہ انسان کی زندگی بھی نہیں