بدھ, 27 نومبر 2024


پاکستان کاایک بار پھر نرمی کا اظہار۔۔ افغانیوں کے حق میں بڑا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(چمن)سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دےدی گئی ہے، وہ افغان شہری جو سخت بیمار ہیں دستاویزات دکھا کر اپنے ملک جاسکتے ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مقامی اسپتال میں انتقال کرجانے والے افغان شہری کی میت افغانستان بھیج دی گئی ہے، فوت ہونے والا افغان شہری علاج کی غرض سے پاسپورٹ پر کوئٹہ گیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 14 بیمار افغان شہریوں کو بھی پاسپورٹ دکھانے پر افغانستان جانے دیاگیا ہے، جن افغانوں کوبھیجاگیا وہ علاج کی غرض سے ویزا پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments53