کوئٹہ ( ایمز ٹی وی ) سنئیر قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ،بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ،اور بلوچستان بار کے صدر بلال انور کامی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں امیدوار علی ظفر ایڈووکیٹ کے لائیسنس کی منسوخی اور سزا کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے آج جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلی اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔