ایمز ٹی وی (چمن) بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بارودی مواد نصب کرنے پر 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا ۔ چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا اور علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی ۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں گوٹھ حمید خان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔