ایمزٹی وی (کوئٹہ) آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پرکوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں پاک فوج نے عملی آپریشن کے بعد خفیہ اطلاعات پر بھی کامیابی کے ساتھ اہم نوعیت کے آپریشن کیے اوراہداف حاصل کیے لیکن دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اور اس عالمی مسئلے سے لڑنے کے لئے پاکستان اور پاکستانی فوج پرعزم ہے پاک فوج جیسی متحرک فوج کی قیادت پر فخر ہے کیونکہ دنیا کی کوئی بھی فوج آج تک پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں سدرن ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تخریب کار عناصر کو جڑ سے اکھار پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکردہشت گردی کےناسورکو جڑ سےاکھاڑ دیں گے، ملک کے خلاف مذموم سرگرمیوں کو مل کر ختم کریں گے اور دشمن عناصر کر ملک سے نکال باہر پھینکیں گے۔