ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)قانون ساز اسمبلی جی بی ایل اے چار نگر کے ضمنی انتخابات چار مئی 2017ء کو ہونگے ،گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کے احکامات کے تحت ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد رضا کے دستخطو ں سے جاری ہونیوالے الیکشن شیڈول کے مطابق اسلامی تحریک کے رہنما رکن قانون سازاسمبلی محمد علی شیخ کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی قانون ساز اسمبلی کی نشست جی بی ایل اے چار نگر کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 21اور22مارچ کو ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرائے جائینگے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29مارچ کوہوگی ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا قبول کرنے کے خلاف درخواستیں 2اپریل کو داخل کئے جاسکیں گے
الیکشن ٹربیونل ان درخواستوں پر 9اپریل کو فیصلہ سنائیں گے 10اپریل کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 11اپریل کوجاری ہوگی جبکہ چار مئی کے روز اس حلقے میں پولنگ ہوگی ڈپٹی کمشنر نگر رانا وقاص کوڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسر مقرر کیاگیا ہے جبکہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان محمد علی کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے اسی طرح تحصیلدار ہیڈکوارٹر نگر نثار احمد کو اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے ۔