جمعرات, 12 دسمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر کو ممکن بنانے والا سافٹ ویر تیار 

ایمز ٹی وی (چترال) چترال سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان رحمت عزیز چترالی نے ایک  ایساسافٹ ویر بنا لیا ہے جس کے ذریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے ، اس سافٹ ویر اپنی نوعیت کا ایک  عالمی ریکارڈ قائم کرلیا،رحمت عزیز چترالی کے لئے ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان سے کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی کی سفارش کی ہے، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر ڈیزائنر اور کمپیوٹر سائنسدان رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا مفت سافٹ ویر ایجا د کیا ہے کہ جس کی مدد سے اردو، کھوار، توروالی، گاوری، اوشوجی، شینا، بلتی، دامیڑی، پالولہ، انڈس کوہستانی، ہندکو، پنجابی، بلوچی، براہوی، گوجری، ڈوماکی، فارسی، یدغہ، پوٹھوہاری، اُرمڑی، مداک لشٹی، چترالی، سرائیکی، بدیشی، بٹیری، گورو، کالام کوہستانی، آئیر، چیلیسو،دری، گواربتی اورکامویری جیسی غیرتحریری زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے، رحمت عزیز چترالی کا تیار کردہ یہ دنیا کا واحد سافٹ ویر ہے کہ اس کی مدد سے بے شمار زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے جوکہ رحمت عزیز چترالی کا اپنے پیارے وطن پاکستان اور اس میں بولی جانے والی زبانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ،اور اس سافٹ ویر کو رحمت عزیز چترالی نے مفت پیش کرکے اپنی زبان دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment