ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا ہے،چہرے پر معصومیت سجا کر اداکاری کرتے ہیں جو ادارہ خان صاحب کانادرشاہی حکم نہ مانےوہ کرپٹ ہے ،اداروں کو فٹبال نہیں بنانے دیں گے،وزیر ریلوے نے اپوزیشن جماعتوں کو بات چیت کی پیشکش بھی کی۔
عمران خان کی گھن گرج کا جواب مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دیا۔ کل تک تحریک انصاف کا نشانہ پیپلزپارٹی تھی اور آج اکٹھے واک آوٹ کررہے ہیں۔ یہ کل پھر تحریک انصاف کو گالیاں دیں گے۔ آپ ملائکہ نہیں ہیں آپ ہمیں گالیاں دیں اور آپ کو کچھ نہ کہا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمائما نے بے نامی جائیداد کا ذکر کیا ۔ فیصلہ عدالت کرےگی کہ انھوں نے جائیداد کہاں سے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بنی گالا کا گھیراؤ نہیں کرے گی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکوئی ٹی او آرزمسترد نہیں کیے۔ حکومتی ٹی او آرز ایسے ہیں جس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ کھیلتے ہوئے سیاست دان بننے والوں کو میچورٹی کا کیا پتا؟؟
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہا ہے کہ ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ۔ جو ادارہ خان صاحب کانادرشاہی حکم نہ مانےوہ کرپٹ ہے ۔ ہم اداروں کو فٹ بال نہیں بننے دیں گے۔