ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان اورامریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں ،جنھیں انسپائرگیمبٹ کا نام دیا گیا تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق9روزہ مشترکہ مشقیں جنوبی کیرولائنا میں اختتام پزیر ہوئیں ۔ انسپائرگیمبٹمشقوں میں ایس ایس جی اور ایوی ایشن کے دستوں نے حصہ لیا جبکہ مشترکہ مشق امریکی ریا ست جنوبی کیرولینا کے علاقے مک کریڈی میں ہوئی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مشترکہ مشقکا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا تھا۔