ایمز ٹی ویی (اسلام آباد) پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ پاکستانی مندوب نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے انسانی حقوق کونسل کی توہین کی۔ پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سوال اٹھایا کہ کیا بھارت اس حقیقت سے انکار کر سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج موجود ہے؟۔ کیا 1989ء سے اب تک ایک لاکھ کشمیری بھارتی بربریت کا شکار نہیں ہو چکے؟۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ 8 جولائی کو برہانی وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد اب تک ایک سو سے زائد کشمیری شہید، 10 ہزار کشمیری زخمی جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے 700 افراد بینائی کھو چکے ہیں۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے مداخلت کرے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کو آئینہ دکھا دیا
- 16/09/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1297 K2_VIEWS
Leave a comment