ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال2013 کے دوران کی گئی 74تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جو لوگ اہل نہیں وہ عہدے چھوڑ دیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت
عظمی کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریوں پر مئی میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا۔فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2011 سے2013کے دوران کی گئی74 بھرتیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ان چوہتر بھرتیوں کو خلاف میرٹ قرار دیا تھاجبکہ سابق وائس چیرمین پنجاب بارکونسل نےدسمبر 2013 میں ان بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔