اتوار, 24 نومبر 2024


عمران خان نے وزیراعلیٰ کو  پشاور اسکول واقعے کی تمام تر حالات کا جائزہ لینےاورطبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کو فوری طور پر ورسک سکول کے زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔عمران خا ن نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابط کر کے جائے وقوعہ پر پہنچنے اور تمام تر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہلاکت پر سخت مذمت اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کرنےاور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تما م ڈاکٹروں کو طلب کرنے کی  ہدایت دی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment