ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طور پشاور جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ قومی سانحہ پر اسلا آباد میں نہیں بیٹھ سکتے ،وہ خود پشاور جا کر آپریشن کی نگرانی کریں گے اورجلد از جلد دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم نے بچوں کی شہادت پرسخت مذمت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شہادتیں ملک کا بلکہ میرا اپنا ذاتی نقصا ن ہے اور سانحہ پشاور پر اس وقت پوری قوم سوگ کے عالم میں مبتلاہے ۔نواز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو بھی جلد از جلد موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طور پشاور جائے وقوعہ کے لیے روانہ
- 16/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1720 K2_VIEWS
Leave a comment