ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے،اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دیدی،پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم ایک بدترین سانحے سے گزر رہی ہے۔ہم نے اپنی حکومت سنبھالنے کے بعد دہشتگردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اے پی سی بلائی جس میں فیصلہ ہوا کہ معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے جس کے بعد اس کا آغاز کیا گیا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جس کے بعد ان کیخلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں پاک فوج نے نمایاں کامیابی حاصل کی .ہم نے اس سلسلے میں کافی سفر طے کر لیا ہے تھوڑا باقی ہے لیکن سانحہ پشاور کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا.وزیراعظم نے افغان صدر سے اپنی ملاقات کا بھی زکر کیا کہ افغان صدر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی.اجلاس کے دوران کے سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.اجلاس سے قبل ترجمان وزیر اعظم نے بتایا اب دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کو اب سزائے موت دی جا سکے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پشاور میں میرے بچوں کی جانیں لینے والوں سے حساب لینے کا وقت آ گیا ہے ہم ان بزدلوں کو بلوں سے نکال کرصفایا کرینگے۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ہم ان بزدلوں کو ان کی بلوں سے نکال کر صفایا کرینگے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پشاورکے سکول میں بچوں پرظلم وبربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس جاری
- 17/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1742 K2_VIEWS
Leave a comment