اتوار, 24 نومبر 2024


سزائے موت پرعملدر آمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی گئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سزائےموت پرعملدرآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی ہے، پابندی اٹھانے کے بعد سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کو پھانسی دی جاسکے گی۔ پاکستان میں سزائے موت پر پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت نے پابندی عائد کی تھی، ذرائع کے مطابق یورپی یونین سے معاشی فائدے کے حصول کی خاطر پابندی عائد کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سزا یافتہ مجرموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment