پیر, 25 نومبر 2024


بھارت کبھی جنگ کی غلطی نہیں کرے گا، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ جنگ کی قیمت کا بھارت کو بھی اندازہ ہے اور کشمیرکبھی ہندوستان کا حصہ تھا نہ رہے گا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرنے کہا کہ بھارت کبھی جنگ کی غلطی نہیں کرے گا کیونکہ جنگ کی قیمت کا بھارت کو بھی اندازہ ہے جب کہ کشمیرکبھی ہندوستان کا حصہ تھا اورنہ رہے گا، بھارتی فوج کشمیرمیں خوف میں مبتلا اورسہمی ہوئی رہتی ہے

اوربھارتی آرمی چیف اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کرانے کیلئے بھاگتے ہیں جب کہ بھارتی ڈی جی ایم اوکشمیرکی صورتحال جانتے ہی نہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدرنے کہا کہ ہرکشمیری پاکستان کی حفاظت کیلئے بلاتنخواہ سپاہی بن کے کھڑا ہے، کشمیرکا بچہ بچہ پاکستان کا سپا ہی ہے اورہمارے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے کشمیرکے معاملے کوسنجیدگی سے لیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا موقف دلائل کیساتھ پیش کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment