پیر, 25 نومبر 2024


نادرا کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے شاندار تحفہ


ایمزٹی وی(اسلام آباد)نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے آن لائن پاسپورٹ سروس ” ای پاسپورٹ“ متعارف کرا دی ہے اور آج سے اس کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر لائنوں کو کم کرنے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے ہی ہی انٹرنیٹ کے ذریعے پاسپورٹ ری نیو کرانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی اس ”ای سروس“ کا دائرہ کار آئندہ 2 سال میں مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ” لوگ گھروں میں بیٹھے ہی ای پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔“

ای پاسپورٹ کا آغاز، شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے، ای پاسپورٹ دس سال کیلئے جاری کیا جائے گا
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پاکستان بھر میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے صرف 95 دفاتر ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ان دفاتر کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن ای پاسپورٹ کا منصوبہ اپنی آسانیوں کے باعث ایک بہترین کاوش ہے۔
اس منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیسے کر سکتے ہیں ؟ فیس کتنی ہے اور اس مقصد کیلئے کیا کچھ ضروری ہے؟ تمام تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

اس مقصد کیلئے آپ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment