پیر, 25 نومبر 2024


تمام سیاسی قوتیں نیشنل ایکشن پلان میں تیزی کی حامی


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیرقومی سلامتی کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کےلئے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس پر عمل درآمد تیز کرنے سے متعلق لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور یہ صوبائی کمیٹیاں صوبے کے وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کریں گی۔ صوبائی کمیٹیاں ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنائی گی اور اس بات کی نشاندہی کریں گی کہ کن نکات پر عمل نہیں ہورہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment