ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغازکل ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2016 ء کا آغاز 18 اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں 370 فوجی حصہ لیں گے۔ چھ روزہ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔
ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ، قازقستان، سری لنکا، چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین، آسٹریلیا، امریکا، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔