ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاناماکیس میں وہ وزیراعظم کو نااہل ہوتا اور پیپلزپارٹی کو بھی عدالت میں اپوزیشن جماعتوں میں شامل ہوتادیکھ رہے ہیں ، شاید مریم نواز بھی پاکستان چھوڑچکی ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عدالت کو گزشتہ دوتین دن میںجتنا دیکھا، وہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیتے دکھائی دے رہی ہے اور اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے شاید پیپلزپارٹی بھی حکومت مخالف جماعتوں کیساتھ شامل ہوجائے ۔
کیپٹن صفد ر کے بیان میں مریم نوازکی بیرون ملک کمپنیوں کی تردید سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یقینا کوئی حکمت عملی ہوگی ،پتہ نہیں مریم نواز بھی ملک چھوڑ چکی ہوں گی یا ممکن ہوکہ یہیں ہوں لیکن میرے خیال میں وہ پاکستان میں نہیں ہیں۔
ایک بات واضح ہے کہ 2013ءکے گوشواروں میں وزیراعظم نے لکھ کر دیا کہ بیٹی ان کی زیرکفالت ہے اور شاہد دوکروڑ کی زمین اس کی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یوسف رضاگیلانی کا کیس سب کے سامنے ہے ، ابھی بھی اثاثے چھپانے کے الزام میں 12لوگ نااہل ہوئے ہیں، ایک خاتون صرف اس وجہ سے نااہل ہوئی کہ اس نے اپنے شوہر کے پٹرول پمپ کی آمدن نہیں بتائی