ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی مشقوں ’ہائی مارک‘ کا جائرہ لیا جس کے بعد انہیں ان مشقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقوں میں میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 اور میراج طیاروں نے حصہ لیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی بھی دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ہمارا فخر اور قوم کو اپنے شاہینوں پر پورا اعتماد ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کے لیے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، وطن کی خدمت کے لئے پاک فضائیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے