پیر, 25 نومبر 2024


سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل مسترد کردی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)این اے 110کے دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے ابھی اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے الزام کی اپیل خارج ہونے پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عدالت عظمیٰ نے ہمارے ثبوتوں کو مکمل طور پر مسترد کردیاکیونکہ ابھی سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے۔

عدالت اعظمیٰ اپیل مسترد کرنے کی وجو ہات تفصیلی فیصلے میں جاری کرے گی جس کے بعد اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران دلائل ختم کر کے عدالت عظمیٰ میں ایک حدیث سنائی ہے جس کے مطابق رسول کریمﷺنے صحابہ کرام سے کہا کہ تم سے پہلے امتوں کی تباہی کا سبب یہ تھا کہ کمزور پر قانون پوری قوت سے لاگو ہوتا تھا لیکن طاقتور کو دیکھ کر قانون آنکھیں پھیر لیتا تھا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment