پیر, 25 نومبر 2024


وطن واپسی کے لئے آرمی چیف کی رخصتی کا انتظار

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا ۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں عنقریب پاکستان میں آجاﺅں گا ۔
۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک جلسے کے دوران متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلے کو دودھ نہیں پینے دینا ۔اس بیان پر سیاسی تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں نے آصف علی زرداری کے اس بیان کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ بیان آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے خلاف دیا تھا ۔یہ بیان دینے کے کچھ دن بعد آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہو گئے ۔

مبصرین نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے محض چند دن قبل آصف علی زرداری نے ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا جو کہ معنی خیز بات ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment