پیر, 25 نومبر 2024


مسئلہ کشمیر پر کپتان کا بان کی مون سے رابطہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل آپ کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے، بھارت نے جنگ بندی لائن اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی فوجیوں پرحملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جب کہ بھارت جوانوں پر حملوں کے علاوہ سویلین آبادی کو بھی انتہائی سفاکیت سے نشانہ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے تدارک کا انتظام نہ کرنا ناقابل فہم ہے ۔
عمران خان نے خط میں سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو انتہائی شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے بین الاقوامی سرحد اور جنگ بندی لائن پر بھارتی شر انگیزیاں فوری طور پر رکوائی جائیں ۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کرنے سمیت سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment