پیر, 25 نومبر 2024


لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان بھی سپر سیڈ ہوئے


ایمزٹی وی(اسلام آباد ) جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے سے 4 لیفٹیننٹ جنرل سپر سیڈ ہوئے ہیں

ان میں لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین جو اس وقت چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان بھی سپر سیڈ ہوئے وہ ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیں۔ ان دونوں کے نام آرمی چیف کیلئے بھیجے گئے پینل میں شامل نہیں تھا۔ ان دونوں فوجی افسروں نے 13 جنوری 2017ءکو ریٹائر ہونا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کور کمانڈر 2 کور ملتان اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے بھی سپرسیڈ ہوئے ہیں۔ ان دونوں سینئر فوجی افسروں نے اگست 2017ءاپنی ملازمت کی میعاد کو پورا کرنا ہے۔ فہرست میں پانچواں نام کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جو تاجکستان کے دورے پر گئے تھے، نے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اسکی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment