پیر, 25 نومبر 2024


سستی شہرت کیلئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے، سپریم کورٹ

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور سستی شہرت کیلئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کو کیس پر تبصروں سے روکا جائے۔ میڈیا میں حامد خان سے متعلق بہت باتیں آئی ہیں اور گزشتہ سماعت کے بعد حامد خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ حامد خان سینئر قانون دان ہیں جنہوں نے آئین پر کتابیں لکھی ہیں، ایسی تنقید سے حامد خان کی ساکھ متاثر نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریق اپنا وکیل تبدل کرنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی ہے، سستی شہرت کیلئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment