ایمزٹی وی(اسلام آباد)جرمن اخبار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزاری مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ شواہد پیش کئے ہیں۔
جرمن اخبار ’’دی جرمنی ڈیلی‘‘ نے ٹویٹر پر اپنے سوشل میڈیا پیچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کو مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے ان کے لئے کچھ ثبوت بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ جرمن اخبار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ٹویٹ کے مطابق مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں
اس کے علاوہ کتاب پاناما پیپرز کے مشترک مصنف اور آئی سی آئی جے کے تفتیشی صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود اگر کچھ لوگوں کو مریم صفدر کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے تو، ان کا نام پاناما پیپرز میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔
For those in #Pakistan who doubt the role of the prime ministers daughter Mariam Safdar in #panamapapers - some of the docs. Judge yourself. pic.twitter.com/DCd45aTxTK
— SZ Investigativ (@SZ_Investigativ) January 23, 2017